مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی پنچ سمیت تین افراد بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار

16اپریل: پولیس نے جمعہ کے روز شمالی کشمیر میں نگری سوپور کے مقام پر بی جے پی سے وابستہ پنچ سمیت تین افراد کو بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کرکے اُن کے خلاف FIR درج کی ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شکایت کنندہ مدثر احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ کی شکایت پر منہ پورہ کرانکشون سوپور کے بی جے پی سے وابستہ پنچ معراج الدین راتھر ولد حاجی محمد اکبر راتھر کو گرفتار کیا گیا ۔تفتیش کے دوران اس نے مزید تین اپنے ساتھیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ۔جن میں محمد سلیم وانی ولد غلام رسول وانی ساکنہ ہرد پورہ اچھ بل اننت ناگ ( سرپنچ) بشیر احمد لون ولد محمد شعبان لون ساکنہ نادی ہل اور محمد دلاور خواجہ ولد ثنااللہ خواجہ ساکنہ دچِھن پورہ روہامہ شامل ہیں ۔
پولیس بیان کے مطابق تحقیق اور تفتیش کے دوران تین افراد کو پولیس تھانے پر بلایا گیا جب کہ بی جےپی کا ایک اور سرپنچ محمد سلیم ساکن اننت ناگ تاحال فرار ہے۔
تحقیق کے دوران اس بات کا خلاصہ ہوا کہ معراج الدین اور محمد سلیم نے لون ٹریڈرس سے رقومات بٹورنے کے لئے سازش رچائی تھی اور اس سلسلے میں معراج الدین نے بشیر احمد اور دلاور سے نقلی ہتھیاروں کی فراہمی کے لئے رابطہ کیا تھا۔پولیس بیان کے مطابق واردات میں استعمال ہوئے نقلی ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔
بیان کے مطابق ہمدانیہ کالونی نادی ہل میں تین افراد غلام نبی لون کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور بندوق کی نوک پر رقومات طلب کیں اور انہیں جنوبی کشمیر کے کسی مقام تک ساتھ آنے کے لئے کہا ۔اس دوران انہوں نے مکان کے مالکین سے ان کے دو موبائل فون بھی چھین لئے۔ اس زورزبردستی کے دوران انھوں نے دھمکی دی کہ وہ کسی سے بھی اس بات کا انکشاف نہ کریں ۔
پولیس نے موصولہ شکاہت کے وصول ہوتے ہی ایک ایف آئی آرزیر نمبر 20 و زیر دفعہ 450…506IPC درج کیا
۔پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر ایک مقامی پنچ( بی جے پی ) معراج الدین ولد حاجی محمد اکبر ساکنہ منہ پورہ کرانکشون کو پوچھ گچھ کے لئے پولیس تھانے پر بلایا۔تفتیش اور تحقیقات کے دوران اس جرم میں ملوث مزید دو افراد کے نام افشاء ہوئےجن میں ملزم محمد سلیم وانی ولد غلام رسول وانی ساکن ہردپورہ اچھبل اننت ناگ( سرپنچ) اور بشیر احمد لون ولد محمد شعبان لون شامل ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران ان تینوں ملزمان نے محمد سلیم جو بھارتیہ جنتا پارٹی کا سرپنچ ہے سے پوچھ تاچھ کرنے کا مطالبہ کیا۔بیان کے مطابق اسی کے اکسانے پر ملزمان معراج الدین اور محمد سلیم نے لون ٹریڈرس سے رقومات حاصل کرنے کے لئے بشیر احمد سے نقلی اسلحہ کے حصول کے لئے رابطہ کیا تھا ۔تفتیش کے دوران جرم کے ارتکاب کے لئے استعمال کئے گئے نقلی ہتھیاروں کو بھی برآمد کیا گیا۔بیان کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور مزید چند ایک انکشافات متوقع ہیں۔