
مقبوضہ جموں وکشمیر: پونچھ سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں
جموں31مئی() غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی شروع کی ہے۔
بھارتی فوج اور پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے آپریشن کے دوران کنٹرول لائن کے قریب کرمارہ گائوں میں فائرنگ کی تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ کچھ لوگوں کی مشکوک نقل و حرکت کے بعد فوجی اہلکاروں نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔حکام نے کہا کہ پورے علاقے کومحاصرے میں لیاگیا اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے اسلام آباد، پلوامہ اورراجوری سمیت مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔