افغانستان کے صوبہ ہیرات میں بم دھماکہ، 3 افراد ہلاک، 5 زخمی

کابل  افغانستان کے جنوبی صوبہ ہیرات میں بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان جیلانی فرحاد نے بتایا کہ گزشتہ رات کو ہیرات شہر کے علاقہ حاجی عبس میں منی بس کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 مسافر ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ بم دھماکے کے تحقیقات جاری ہیں۔

via urdupoint news