
مقبوضہ جموںو کشمیر میں کرونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ41ہزار7سوہو گئی ہے کرونا وائرس سے متاثر5 افراد جاں بحق ہوگئے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2042ہوگئی
سری نگر : مقبوضہ جموںو کشمیر میں کرونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ41ہزار7سوہو گئی ہے۔ گزشتہ روز کرونا وائرس سے متاثر5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2042ہوگئی ہے۔کے پی آئی کے مطابق ۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے37ہزار959تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1086افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔کرونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ41ہزار7سوہو گئی ہے.جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں عام لوگوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کشمیر کے متاثرین میں سرینگر میں 388، بارہمولہ میں 107، بڈگام میں 53، پلوامہ میں 12، بانڈی پورہ میں 23، گاندربل میں 19،کولگام میں 19 اورشوپیان سے 11تعلق رکھتے ہیں۔ جموں کے متاثرین میں جموں شہر کے 199، ادھمپور میں 37، راجوری میں 12، ڈوڈہ میں ایک، کٹھوعہ میں 23، سانبہ میں 19، کشتواڑ میں 0، پونچھ میں 19، رام بن میں 7 اور 85ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔