شمالی کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہوٹل سمیت کئی مقامات پر شہریوں پر بہمانہ تشدد

سری نگر : بھارتی فورسز نے شمالی کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ  ایک ہوٹل سمیت کئی مقامات پر شہریوں کو تشدد کرکے زخمی کر دیا گیا ۔۔ ضلع  بارہ مولا کے علاقے کریری میں بشیراحمد بٹ، اوروسیم احمدمیر کو  فورسز نے گرفتار کر لیا ہے ۔ فوج نے دعوی کیا ہے کہ  تلاشی آپریشن کے دوران دونوں کو گرفتار کیاگیااوران کے قبضے سے ہتھیار بھی ملے ہیں۔ بشیراحمد بٹ، اوروسیم احمدمیر کے خلاف مقدمہ درج  کر لیا گیا ہے ۔کے پی آئی  کے مطابق ضلع  بارہ مولا کے  پٹن علاقے میں فورسز نے  ایک ہوٹل پر حملہ کر دیا۔ ہوٹل کے  پتن ویٹروں ،  ہوٹل کے مالک اور صارفین سمیت کئی افراد کو زدوکوب کیا گیا۔ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ  ہم ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے  فورسز کی ٹیم  آئی  سامان توڑپھوڑ دیا اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔