سکریٹری جنرل اقوام متحدہ نہتے کشمیریوں کا قتل عام اورفوجی کارروائیاں بند کرائیں حریت کانفرنس جموں وکشمیر تنازعے کے بامعنی مذاکرات کے ذریعے پر امن حل کیلئے بھارت پرد بائو بڑھا یا جائے

سری نگر : کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہتے کشمیریوںکا قتل عام اورفوجی کارروائیاںبند کرانے اور تنازعے کے بامعنی مذاکرات کے ذریعے پر امن حل کیلئے بھارت پرد بائو بڑھائیں۔ حریت رہنما غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت تمام انسانی اقتدار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر انسانی اور ظالمانہ طرز عمل اختیار کر کے کشمیر عوام خاص طورپر نوجوانوںکو دیوار کے ساتھ لگا رہاہے ۔حریت رہنما کشمیری شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی فسطائی حکومت کی طر ف سے بڑے پیمانے پر قتل عام، املاک کی تباہی، ظلم و تشدد ، مذہبی مقامات اور قرآن پاک کی بے حرمتی ، خواتین کی عصمت دری اور جموںوکشمیرمیں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی سازشوں کا سخت نوٹس لیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے زیراہتمام تنازعے کے تینوں فریقوں کے درمیان سنجیدہ اور بامعنی سہ فریقی مذاکرات شروع کرنے پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوںکی نسل کشی اور مذاکرات کبھی بھی ساتھ ساتھ جاری نہیں رہ سکتے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام کیلئے اپنی خواہشات کے برخلاف تنازعہ کشمیرکا کوئی بھی حل قابل قبول نہیں ہو گا۔کے پی آئی  کے مطابق  انہوںنے کہاکہ یہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہتے کشمیریوںکا قتل عام اورفوجی کارروائیاںبند کرانے اور تنازعے کے بامعنی مذاکرات کے ذریعے پر امن حل کیلئے بھارت پرد بائو بڑھائیں۔