بھارت میں کرونا وائرس خوفناک صورت حال ایک روز میں 879 افراد ہلاک کرونا وائرس کی خوفناک صورت حال کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا کی تیاری شروع

نئی دہلی ،سری نگر : بھارت میں کرونا وائرس خوفناک صورت حال اختیار کر گیا ہے ۔ ایک روز میں879  کرونا مریض ہلاک ہو گئے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  بھارت میں کورونا کے ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔کے پی آئی  کے مطابق  بھارت میں ہر روز 1.50 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔منگل کی صبح  بھارتی  وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 161736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 453 ہوگئی۔ مزید 879 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 171058 ہوگئی ہے۔ بھارت میں کرونا وائرس کی خوفناک صورت حال کے باوجود بھارتی حکومت نے  تقریبا  چھے لاکھ ہندووں کو امرناتھ یاتار کے نام پر مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا منصوبہ  بنایا  ہے ۔56 روزہ امرناتھ یاترا 28 جون سے  شروع ہوگی۔ بھارتی حکومت  نے  امرناتھ یاترا۔ 2021 کیلئے یاتریوں کی آن لائن رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ۔   یاترا 22 اگست 2021   کو اِختتام پذیر ہوگی۔ امرناتھ شرائین بورڈ کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر نتیشور کمار نے کہا کہیاتریوں کی آن لائن رجسٹریشن15 اپریل 2021  سے شروع ہو رہی ہے۔