میرواعظ عمر فاروق سمیت تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کو رمضان المبارک سے قبل رہا کرنے کا مطالبہ میرواعظ منزل سرینگر میں متحدہ مجلس علما ء مقبوضہ جموںوکشمیر کے اجلاس میں40 علمائے کرام کی شرکت

سری نگر : متحدہ مجلس علما ء مقبوضہ جموں وکشمیر نے حریت کانفرنس کے چیرمین  میرواعظ عمر فاروق سمیت تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کو رمضان المبارک  سے قبل رہا کرنے کا مطالبہ کیا  ہے ۔ میرواعظ منزل سرینگر متحدہ مجلس علما ء مقبوضہ جموںوکشمیر کا اجلاس ہوا جس میں40 سے زیادہ مشائخ اور علما نے شرکت کی ۔ اجلاس کے بعد ا نجمن اتحاد المسلمین کے سربراہ مولانا محمد عباس انصاری  اور دوسرے علمائے کرام نے اخباری کانفرنس  میرواعظ عمر فاروق کی خانہ نظربندی پر تشویش کااظہا رکرتے ہوئے جموں وکشمیر کے حکام سے ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظران کی فوری رہائی کا مطالبہ  کیا ہے۔ پریس کانفرنس  میں دارالعلوم رحیمیہ کے بانی سربراہ مولانا محمد رحمت اللہ میر القاسمی،انجمن اتحاد المسلمین کے سربراہ مولانا محمد عباس انصاری ، کاروان اسلامی انٹرنیشنل کے سربراہ مولانا غلام رسول حامی،جمعیت اہلحدیث کے مفتی اعظم مفتی محمد یعقوب بابا المدنی،انجمن حمایت الالسلام کے سرپرست اعلی مولانا شوکت حسین کینگ و صدر مولانا خورشید احمد قانونگو، مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام کے نمائندے پروفیسر محمد یاسین کرمانی اور انجمن اوقاف جامع مسجد کے مفتی غلام رسول سامون،انجمن شرعی شیعان کے جنرل سیکریٹری آغا سید مجتبی موجود تھے۔پریس کانفرنس میںمیرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق ، کی 20 ماہ سے جاری نظر بندی ،پر اپنی گہری فکر و تشویش کا اظہار کیا گیا