حلقہ این اے 52اسلام آباد یونین کونسل لوہی بھیر میں ترقیاتی کاموں کے افتتاع کے موقع پر جلسہ عام سے چیرمین قائمہ کمیٹی براۓ داخلہ راجہ خرم نواز کشمیری رہنما الطاف احمد بٹ اور چیرمین ملک اخلاق احمد اعوان وائس چیرمین چوہدری محمد علی خطاب کررہے ہیں۔

اسلام اباد () رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 52 اسلام آباد و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ جناب راجہ خرم نواز صاحب کی یونین کونسل لوہی بھیر آمد،

ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں منعقد جلسہ عام

جلسہ گاہ پہنچنے پر اہلیان لوہی بھیر نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز صاحب کا تاریخی استقبال کیا،

عوام کی ووٹ کا حق ادا کرنے اور ووٹ کو عزت دینے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں،راجہ خرم نواز کا جلسہ سے خطاب،اس موقع پہ چیئرمین ملک اخلاق احمد اعوان اور انکی پوری ٹیم کی علاقہ کی ترقی کے لئے کاوشیں اور میرے شانہ بشانہ محنت قابل تحسین ہے،انہوں نے کہا کہ یونین کونسل لوہی بھیر میں ہر شعبے میں بڑے منصوبے جاری ہیں جس سے علاقہ ترقی کرے گا اور عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا،راجہ خرم نوازنے کہاکہ

پاکستان ٹاون میں بوائز کالج کی تعمیر،کورنگ پل،PWDانٹرچینج، گلیوں ،سڑکوں ،سیوریج کے منصوبے ،سوئی گیس،بجلی ،صحت اور تعلیم ہر شعبہ میں ہم نے مختصر مدت میں کام کیا،راجہ خرم نوازنے کہاکہ آئندہ بجٹ میں لوہی بھیر سمیت پورے حلقہ کو مزید بڑا ترقیاتی پیکج فراہم کریں گے،آپ سے کئے وعدے پورے کر رہے ہین اور کوشش اور محنت مین کوئی کوتاہی یا کمی کا سوال ہی پیدا نہین ہوتا،جو کام کرتا ہے تاریخ مین زندہ رہتا ہے،وزارتوں میں تب جائیں گے جب تاریخ میں نام پیدا کریں گے،میں اور میری پوری ٹیم ہر یونین کونسل میں خود عوام سے ملکر انکے مسائل کے حل پر کام کر رہی ہے،راجہ خرم نواز نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں ماضی میں کبھی ترقیاتی منصوبے نہیں لگے بلکہ عوام کو دھوکہ دیا جاتا رہا گلی نالی کے نام پر میں گلی نالی کی سیاست ختم کروں گا،وسائل کو دیکھنا پڑتا ہے مرحلہ وار تمام علاقوں میں کام کر رہے ہیں اس لئے جہاں کام نہین ہوئے وہاں بھی جلد شروع کریں گے دیہی علاقوں کی ترقی اور یہاں کی عوام کا معیار زندگی بہتر کرنا میرا مشن ہے،جس پر سرخرو ہو رہا ہوں ،راجہ خرم نوازنے کہا کہ ماضی میں کرپٹ حکومتوں اور نااہل منتخب نمائندوں نے پاکستان اور عوام کا شدید نقصان کیا جس کی بحالی کے لئے وزیراعظم پاکستان تاریخی محنت کر رہے ہیں،اہلیان اسلام آباد کو 50% ملازمت کوٹہ دلایا،راجہ خرم نوازنے کہاکہ اہلیان اسلام آباد کو صحت کارڈ دینے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہاوسنگ سوسائیٹیز پر کام کر رہے ہیں تا کہ وہاں بھی بہترین طریقے عوام کے مسائل حل ہوں ،راجہ خرم نوازنے بتایاکہ اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں تا کہ بہترین اور دیر پا کام ممکن ہو ،راجہ خرم نواز
کوشش ہے گلی نالی کی سیاست ختم کر کے عوام کے معیار زندگی بہتر بنانے کے قانون سازی کروں ،جس سے ہماری بچیوں ،بچوں ،بزرگوں ،خواتین اور ہر شعبہ سے زندگی سے وابستہ افراد کی زندگیاں آسان اور بہتر ہوں اور انہیں ضروریات زندگی کے بہترین وسائل میسر آئیں،اسلام آباد خصوصا دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی پر وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب،وفاقی وزیر منصوبہ بندی جناب اسد عمر صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،چیئرمین ملک اخلاق احمد اعوان صاحب ،وائس چیئرمین چوہدری محمد علی صاحب اور انکی پوری ٹیم،اہلیان لوہی بھیر اور یہاں کی تمام برادریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آج بہترین جلسہ کیا اور مجھے ہمیشہ کی طرح عزت دی-جلسے سے خطاب کرتے ہوئےعلاقے کے معروف سیاسی و کشمیری رہنماء الطاف احمد بٹ نے کہا کہ راجہ خُرم نواز نے اپنے حلقے میں مثالی ترقیاتی کام کئے جسکی پہلے کوئی مثال نہی ملتی- دیہی علاقے ہوں یا حلقے میں موجود ہاوسنگ سوسائٹیز ہو تو ہر جگہ راجہ خُرم نواز کا کام نظر آتا ہے۔ الطاف بٹ نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم عمران خان بحیثیت کرکٹر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے دلوں میں بستے ہے اور اب کشمیر کی آزادی کے حوالے سے دہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے الطاف بٹ نے کہا کہ میں راجہ خرم نواز کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کو پیغام دینا چاہتا ہو کہ وہ اپنی ٹیم اور حریت پسند قائدین کے ساتھ مشاورت کرکے باقی ماندہ دو سالوں میں مقبوضہ کشمیر کی نریندر مودی کی حکومت کے ہاتھوں چھینی ہوئی شناخت کو بحال کرکے تحریک آزادی کشمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچاکر کشمیریوں کو بھارت کے ظلم اور تشدد سے آزاد کروائے