
بھارتی فورسز کے جنگی جرائم پر عالمی عدالت انصاف کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی ایک مقامی تحریک ہے حریت کانفرنس رہنما غلام احمد گلزار
سری نگر : کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے جنگی جرائم کی اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کی زیر نگرانی ایک ٹریبونل کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںآزادی کے مقدس مشن کے لئے کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ی عوام نے انہیںتقسیم کرنے کے فسطائی اور فرقہ پرست بھارتی قوتوں کے منصوبوں کو ہمیشہ شکست دی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک ایسے وقت پرجب کشمیریوں کی مقبول حریت پسند قیادت کو نظربند رکھاگیا ہے، بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور لوگوں پر ثقافتی جارحیت مسلط کرنے کے منصوبے پر کام کررہا ہے۔تاہم انہوں نے کہاکہ بھارت کو یہ غلط فہمی ہے کہ وہ ان ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزورکر سکتا ہے۔ انہوں نے شہری آبادی کے خلاف قابض بھارتی فورسز کے جنگی جرائم کی اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کی زیر نگرانی ایک ٹریبونل کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی ایک مقامی تحریک ہے جس کی جڑیںلوگوں کے دلوں میں پیوست ہیں