ٹرمپ کاٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پرمعطل

واشنگٹن : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ٹوئٹرانتظامیہ نے امریکی صدر کے  اکاؤنٹ  کو مزید کشیدگی کےخطرے کے سبب بند کردیا ہے ۔ ٹوئٹر کی جانب سے یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ بیانات اور ہونے والے ہنگاموں کے بعد سامنے آیا ہے ۔ امریکی صدر کے حامیوں کی ریلی کی حوصلہ افزائی کے بعد ہونے والے  ہنگاموں  میں کم از کم پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
دوسری جانب امریکی شخصیات، سیاستدانوں اورصحافیوں کی جانب سے ٹوئٹر کے اس  فیصلے کا خیرمقدم  کیا گیا ہے، امریکی صدرٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم خاموش نہیں رہیں گے، ٹوئٹر بات کرنے کی آزادی کے حوالےسے نہیں ہے، مستقبل میں اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر غور کررہاہوں۔
اس سے قبل ٹویٹر انتظامیہ نےمتنازعہ ٹوئٹس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ 12 گھنٹے کیلئے معطل کیا تھا جبکہ پالیسی کی خلاف ورزی پر فیس بک نے بھی 24 گھنٹوں کے لیے ٹرمپ کی پوسٹ بلاک کردیں ۔ ٹویٹر نے ٹرمپ کو انتباہ جاری کیا تھا کہ وہ اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔ جس کے بعد  اب  امریکی صدر نہ تو اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کرسکتے ہیں ، اور نہ ہی ان کے ٹویٹس نظر آرہے ہیں۔ فیس بک  کا کہنا ہے  کہ وہ "غیر معینہ مدت” کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو کم سے کم دو ہفتوں تک معطل کردے گا تاکہ 20 جنوری کو نو منتخب صدر ، جو بائیڈن کے اقتدار کی پرامن منتقلی ہوسکے۔