مقبوضہ جموں کشمیر میں بھی شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی درگاہ حضرتبل، جامع مسجد اور دیگر بڑے مذہبی مقامات پر اجتماعی تقریب نہیں ہوسکی

سری نگر : مقبوضہ جموں کشمیر میں بھی شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی تاہم کرونا وائرس کے پیش نظردرگاہ حضرتبل، جامع مسجد سرینگر اور دیگر اہم مذہبی مقامات پر کوئی اجتماعی تقریب منعقد نہیں ہو سکی۔ کے پی آئی   کے مطابق   جموں کشمیر میں لوگ شب برات عقیدت و احترام سے مناتے ہیں  درگاہوں اور مساجد میں بڑے بڑے اجتماعات ہوتے ہیں تاہم کرونا وائرس کے پیش نظر  اس دفعہ شب برات پر بڑے اجتماعات  نہیں ہوئے  ۔شب برات کے سلسلے میں جامع مسجد میں ہونے والی وادی کی سب سی بڑی تقریب کرونا وائرس کے پیش نظر منسوخ کی گئی ہے۔انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں کہاہے کہ COVID-19 کی تازہ لہر کی وجہ سے شب برات کی تقریب منسوخ کی گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میرواعظ عمر فاروق کی اگست 2019 سے مسلسل نظر بندی کے سبب مجلس ممکن نہیں ہے۔۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مقدس ماہ رمضان کی آمد اور نماز تراویح کے اہتمام کے سلسلے میں انجمن اوقاف عنقریب فیصلہ کرے گی ۔