23مارچ یوم عزم۔

تحریر راجہ بشیر عثمانی۔

آج آزاد کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیر ی و پاکستانی اس عہد کی تجدید کے ساتھ 23مارچ منارہے ہیں پاکستان کی سلامتی و تحفظ کےلیے وہ متحد و یکجان ہیں اور کسی بڑی سے بڑی قربانی سے گریز نہیں کریں گے جن اعلی و ارفع مقاصد کےلیے قرارداد پاکستان پاس ہوئ تھی ان مقاصد کی تکمیل کےلیے ہر سطح پر جدوجہد کرنا ہر محب وطن پاکستانی کی زمہ داری ہے مملکت خداد پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور شاعر مشرق مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے تصور کی روشنی میں دنیا کے نقشے پر ایک اسلامی ملک معرض وجود میں آیا جس کی بنیادوں میں ہمارے بزرگوں کا خون شامل ہے یہ ملک عظیم قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجے میں حاصل کیا گیا اور ہمارے بزرگوں نے ایک نعرہ قوم کو دیا کہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ یہ عظیم نعرہ آج بھی کشمیر کی وادیوں سے لے کر سندھ کے ریگستانوں کے پی کے پہاڑوں بلوچستان کے صحراؤں اور پنجاب کے میدانوں میں پورے عزم سے بلند کیا جارہا ہے 23مارچ پاکستان کی بہادر پرعزم جری ودلیر پاک فوج کے جذبوں دفاع وطن کےلیے پاک فوج کی عظیم قربانیوں کی یاد بھی دلاتا ہے جب کبھی پاکستان کے دشمنوں نے اس ملک پر وار کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی شیردل فوج اس کے لیے لوہے کا چنا ثابت ہوئ نشان حیدر پانے والے قوم کے عظیم بیٹے ہمارا فخر اور پاکستان کی پہچان ہیں پاکستان کے ان بہادر سپوتوں نے دشمن کے چھکے چھڑا دیے اور سالمیت پاکستان کےلیے اپنی جان قربان کردی ہمیں قوم کے ان بہادر اور جری بیٹوں پر فخر ہے پاک بھارت جنگوں میں جس جرات و بہادری سے ہماری مسلح افواج نے دشمن کا مقابلہ کیا اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے آج ملک دشمن قوتیں پاک فوج اور پاکستانی عوام کے درمیان خلیج حائل کرنے ان کے دوریاں پیدا کرنے کے منصوبے کو لے کر چل رہی ہیں اور ستم ظریفی یہ ہے کہ پاکستان کی بعض سیاسی جماعتیں جمہوریت کے نعروں کی آڑ میں ایک منظم منصوبے کے تحت پاک فوج کو نشانہ بنا رہی ہیں ملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے اسے عدم استحکام کا شکار کرنے کےلیے پاکستان کے اندر اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر سرمایہ لگارہی ہیں سادہ لوح عوام کو جمہوریت جمہوریت کے نعروں کے ذریعے بیوقوف بنا کر پاک فوج کو ہدف تنقید بنا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں آج ملک کے اندر ایسی فضا بنادی گی ہے کہ کسی کا کوئ بھی چھوٹا بڑا مسلہ ہو اس کا الزام فوج کو دیا جاتا ہے پرائیویٹ ملازمت کرنے والے کسی فرد کو تنخواہ نہ ملے اسے ملازمت سے فارغ کردیا جاے تو اس کا الزام بھی فوج کو دیا جاتا ہے زیادہ کھانا کھانے سے اگر کسی کے پیٹ میں درد اٹھے اس کا زمہ دار بھی فوج کو ٹھرایا جاتا ہے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سول سوسایٹی وکلاء اور دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو فوج کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ہوٹل میں ملازمت کرنے والے کسی فرد کو اگر ملازمت سے فارغ کردیا جاے یا دوسرے کسی پرائیویٹ ادارے میں کام کرنے والے فرد کو ملازمت سے چھٹی دے دی جاے یا انہیں تنخواہ نہ ملے تو احتجاجی جلوس نکلتے ہیں جس میں ایک منصوبے کے تحت ایک ہی نعرہ سننے کو ملتا ہے کہ ایوب نے دیکھا زندہ ہیں یحیی نے دیکھا ضیاء نے دیکھا مشرف نے دیکھا اب تم بھی دیکھو ہم زندہ ہیں اس نعرے کا مطلب جان بوجھ کر ہر مسلے میں بلاوجہ فوج کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے جس مسلے کےلیے جلوس نکالا جارہا ہے فوج کا دور دور سے اس سے واسطہ نہیں ہے لیکن یہاں ہر مسلے میں ہم پاک فوج کو ٹارگٹ کرکے دشمن کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہوتے ہیں فوج کے خلاف جلسے اور جلوس منعقد کرنے والوں کی پشت پر لازما ملک دشمن عناصر کا ہاتھ اور سپورٹ ہوتی ہے اور پیسہ استعمال ہوتا ہے اس سازش کو سمجھنے اور اسے ناکام بنانے کی ضرورت ہے سیاستدان اپنی نااہلی اور نالاہقی کو عوام سے چھپانے کےلیے پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرتے ہیں پاک فوج کو کمزور کرنے والے لوگ بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں پاک فوج کمزور ہوگی تو ملک کمزور ہوگا پاک فوج مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا ہمیں آج کے دن اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کےلیے پوری قوم متحد ہو کر ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرے گی اور کرایے کے ایجنٹوں کو ملک کی بنیادوں کو کمزور کرنے انہیں کھوکھلا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے آج کے دن قوم عہد کرے کہ وہ سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنی بہادر فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور دفاع وطن کےلیے جانوں کی قربانی دینے والے پاک فوج کے سپوت ہمارا فخر اور ہماری ان و شان ہیں ہم پاک فوج کی دفاع وطن کےلیے عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں مملکت خداداد پاکستان پوری دنیا میں واحد مسلمان ایٹمی ملک ہے جس کی ہیبت رعب و دبدبے سے عالم کفر کانپ رہا ہے قیام پاکستان کے ساتھ ہی پاکستان دشمن قوتوں نے ایک منظم منصوبے کے ساتھ پاکستان کو کمزور کرنے اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کےلیے سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کردیا بھارت جو پاکستان کا ازلی دشمن ہے اسنے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مل کر ملک پاکستان کی بنیادیں کمزور کرنے کےلیے اپنے تمام تر حربے آزمائے لیکن اللہ تعالی کی تاہیدو نصرت پاکستان کے ساتھ رہی جس کی وجہ سے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کامیاب نہ ہوسکے البتہ ہمارے ملک کے بعض عناصر کو دشمن نے ملکی سلامتی کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی جس میں کسی حد تک اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے ان عناصر نے پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف باقاعدہ مہم شروع کی پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروں کےخلاف ہرزہ سرائی کی گی اور یہ سب منظم منصوبے کے تحت کیا گیا ہے جو لوگ صبح و شام پاک فوج کو ٹارگٹ کیے ہوے ہیں وہ ملک و قوم کی کوئ خدمت نہیں کررہے ہیں بلکہ دشمن کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں اور دشمن قوتوں کے ہاتھوں استعمال ہوکر ملک پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ہماری عزت و وقار کی علامت اور کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے تحریک آزادی کشمیر دفاع پاکستان اور تکمیل پاکستان کی تحریک ہے کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کےلیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے قوم کے وہ عظیم سپوت ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے انشاءاللہ ان قربانیوں کے نتیجے میں کشمیر آزاد ہوگا اور پاکستان کی تکمیل ہوگی ملکی دفاع کےلیے پوری قوم پاک فوج کی پشت پر ہےدفاع وطن کےلیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے دشمن نے پاکستان کے خلاف کسی جارحیت کا ارتکاب کیا تو اسے عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑے گا ملکی دفاع و سلامتی کےلیے وطن کا ہر پیر وجواں ہمہ وقت تیار ہےپاکستان کی مسلح افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے کو لے کر چل رہے ہیں ایسے عناصر بھارت کے مفادات کےلیے پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں قوم متحد ہوکر ان ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا دے آج کے دن پوری قوم کو اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ پاکستان کی سالمیت و تحفظ کےلیے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے یاد رکھیں پاکستان جس قدر مضبوط و مستحکم ہوگا اسی قدر ہماری عزت و وقار میں اضافہ ہوگا پاکستان کے دشمنوں کو ایک مضبوط و
مستحکم پاکستان کسی طور ہضم نہیں ہورہا یہی وجہ ہے کہ ان قوتوں نے پاکستان کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے یہ بھی حقیقت ہے کہ ملک پاکستان کا قیام اسلام اور کلمے کے نام پر ہوا تھا اس کلمے کی برکت اور اللہ تعالی کی مدد و نصرت ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہی ہے جس کی وجہ سے سازشی عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے خدا کی عظمت و توحید پر ایمان ہے اپنا اسی رحمن کا احسان پاکستان ہے اپنا قسم ہے سر زمین پاک ہم کو تیری عصمت کی رکھیں گے لاج ہم ہر آن آزادی کی نعمت کی.