مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی جاری چار کشمیری نوجوان شہید

سرینگر 22 مارچ : بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع شوپیاں میں اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران چار اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو قابض بھارتی فوج نے ضلع کے علاقے مانی ہال میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا ۔ اطلاعات کے مطابق قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کردی ہے ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے کا محاصرہ جاری تھا۔