مقبوضہ کشمیر: ”یوم پاکستان ” کے موقع پر پاکستانی جھنڈے لہرائے گئے کشمیریوں کی یوم پاکستان ”کے موقع پر حکومت پاکستان اور عوام کو مبارکباد

سرینگر : مقبوضہ جموںوکشمیر میںپیر کو مسلسل دوسرے دن بھی ”یوم پاکستان ”کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباددینے کیلئے پاکستانی جھنڈے لہرائے گئے اور پوسٹر چسپاں کئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقے میں 23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی جھنڈے لہرائے گئے اور پوسٹر چسپاں کئے گئے جن پر قائد اعظم محمد علی جناح اور حریت رہنمائوں سید علی گیلانی، محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ ،  مسرت عالم بٹ ، آسیہ اندرابی ، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کی تصاویر موجود ہیں۔ پوسٹر جموںوکشمیر لبریشن الائنس اور اہلیان جموںوکشمیر کی طرف سے چسپاںکئے گئے ہیں۔ پوسٹروں کے ذریعے پاکستانی عوام سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کو ایک مضبوط او رمستحکم ملک بنانے کیلئے کام جاری رکھیں گے کیونکہ ایک مستحکم پاکستان ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے۔