مقبوضہ جموں و کشمیر،4-جی انٹر نیٹ سروس میں 8 جنوری تک توسیع

نیوز ڈیسک
جموں//  مقبوضہ جموں و کشمیر میں تیز رفتار4جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی میں 8 جنوری 2021 تک دو اضلاع کو چھوڑ کر ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔ گاندربل اور ادھم پور ضلع میں تیز رفتار انٹرنیٹ پر پابندی پہلے ہی ہٹائی گئی ہے۔ 4 جی انٹرنیٹ کی بحالی کے ممکنہ فیصلے کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہی تھیں کہ بھارتی حکام نے ایک بار پھر پرانے احکامات کو دہرایا۔ ، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری شالین کابرا نے کہا ہے’’پنچایتی انتخابات کا کامیاب انعقاد ان عناصر کیلئے اچھا نہیں رہا جو عوامی امن و سکون کیخلاف ہیں، جو بظاہرصاف نظر آیا کہ انتخابی عمل کے اختتام کے بعد بہت سےحادصات رونما ہووے جس کے دوران سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔کابرانے مزید کہا کہ ’’سرحد پار  عسکریت پسندوں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی کے بارے میں معتبر اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ساتھ لائن آف لائن پر بھی شدید فائرنگ اور گولہ باری کی متعدد مثالوں سے ظاہر ہوتا ہے تاکہ ان کی دراندازی کو آسان بنایا جاسکے‘‘۔