
پاکستان کے اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے۔
اشعب عرفان پہلی مرتبہ پی ایس اے ورلڈ سیریز ایونٹ کے فائنل میں پہنچے ہیں، وینکوور اوپن کے سیمی فائنل میں اشعب نے سیکنڈ سیڈ انگلینڈ کے ایڈریان والر کو شکست دی۔
اشعب عرفان نے 68 منٹ کے سخت مقابلے میں تین کے مقابلے میں دو سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔
سیمی فائنل میں پاکستانی پلیئر کی جیت کا اسکور 8-11, 11-8, 3-11, 11-5, 11-8 رہا۔
فائنل میں اشعب عرفان کا مقابلہ انگلینڈ کے سیڈ 6 سیم ٹوڈ سے ہوگا۔
وینکوور میں جاری ٹورنامنٹ پی ایس اے ورلڈ سیریز ایونٹ ہے جس کی مجموعی انعامی رقم 31,250 ڈالرز ہے۔