مقبوضہ جموں وکشمیر :پلوامہ میں ایک شخض کی لاش برآمد

سرینگر13 مارچ : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں کو سیبوں کے ایک باغ میں لاش نظر آئی اور انہوں نے اس بارے میں پولیس کی مطلع کیا ۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے لاحقین کے حوالے کر دیا۔ لاش کی شناخت پلوامہ کے علاقے آری گام کے رہائشی 30سالہ سمیر احمد راتھر کے طورپر ہوئی ہے ۔