مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی،ایک اورکشمیری شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کلگا میں ایک اورکشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔بھارتی فورسزنے نوجوان کونام نہادسرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔

بھارتی فورسزنے کلگام کا محاصرہ کرلیا۔کلگام اورقریبی علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی ہے۔قابض بھارتی فوجیوں نے گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔

کلگام اورقریبی علاقوں میں بھارتی فورسزکا نام نہاد آپریشن جاری ہے۔گزشتہ چند روز میں قابض بھارتی فوج10کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔