بھارت کشمیریوں کی آواز کو فوجی طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہا ہے،خان سوپوری

سرینگر 10 مارچ : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںسینئر حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری نے کہا ہے کہ بھارتی ضد او ر ہٹ دھرمی کی وجہ سے تنازعہ کشمیر تاحال لٹکا ہوا ہے اور کشمیری عوام شدید مصائب و مشکلات سے دوچار ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام محمدخان سوپوری نے سرینگر سے جاری ایک بیان میںکہا کہ کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے پیدائشی حق ، حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بھارت انکی آواز کو فوجی طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اب تک لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں اور وہ شہداءکے مقدس مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ غلام محمد خان سوپور ی نے کہا کہ کشمیر قطعی طو رپر ایک ایک انسانی مسئلہ ہے جسے اسکے تاریخی پس منظر اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنےکی فوری ضرورت ہے۔ انہوںنے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع بارہمولہ کے علاقے تجر شریف میں منگل کی شام شہید ہونےوالے نوجوان غنی خواجہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔