میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل نظر بندی کی مذمت

سرینگر09جنوری : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں جامع مسجد سرینگر کے امام غلام رسول سمون نے حریت فورم کے چیئرمین اور انجمن اوقات جامع مسجد کے صدر میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام رسول سمون نے جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ میر واعظ کی مسلسل نظر بندی بلا جواز اوربدترین آمریت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میر واعظ پر عائد پابندیاں فوری ختم کی جائیں تاکہ وہ اپنی مذہبی ذمہ داریاں ادا کرسکیں۔انہوںنے کہا کہ میر واعظ کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی قطعی طورپر ناقابل قبول ہے۔

via kms news