
مقبوضہ کشمیر، بھارت کی ریاستی دہشتگردی، پلوامہ میں مزید 3کشمیری نوجوان شہید کر دیے
پلوامہ،سرینگر مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کے دوران مزید تین کشمیری جام شہاد ت نوش کر گئے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلوامہ میں بھارتی فوج نے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران تین بے گناہ نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کے مطابق جھڑپ میں ایک انڈین فوجی بھی مارا گیا۔ادھر ایک ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی وائرس کے باعث وادی کشمیر جہنم بن چکی ہے۔رپورٹ کے ،طابق کورونا وائرس اور مودی وائرس دونوں ہی کشمیریوں سے زندگیاں چھین رہے ہیں تاہم مودی وائرس کورونا سے زیادہ خطرناک ہے ۔