یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرآباد کے صدرکا قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب

مظفرآباد ۔ آذادجموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرآباد کے صدر محمد شبیر اعوان نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم رہنماء تھے جنہوں نے اپنی فہم و فراست سے پاکستان کا حصول ممکن بنایا، قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان حاصل کیا گیا اور کشمیری عوام بھی آج تک الحاق پاکستان کی جدوجہد اپنی خطوط پر کررہے ہیں ایسے عظیم رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، قائد اعظم نے مسلمانوں کے لئے الگ وطن حاصل کرکے برصغیر کے مسلمانوں کی خدمت کی، آج ہندوستان میں نریندر موید جس طرح مسلمانوں پر قہر بن کر نازل ہوا ہے اس سے قائد اعظم کی فہم و فراست کا اعتراف کرنے پر ہر شخص مجبور ہو گیا ہے، پاکستان حاصل نہ ہوتا تو مسلمان آج ہندؤوں کے غلام ہوتے، اور اس غلامی سے نجات کا کریڈٹ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان کی قومی قیادت کو بھی یہ عہد کرنا چاہیے کہ ان کی پہلی ترجیح پاکستان ہو۔۔۔۔۔