برطانیہ ، ڈنمارک ، ناروے ، اٹلی اور جرمنی مین سید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی پروگرام سید علی گیلانی شہید کے خواب کی تکمیل تک کشمیری جدوجہد جاری رکھیں گے، فہیم کیانی ، محمد غالب

برمنگھم() برطانیہ ، ڈنمارک ، ناروے ، اٹلی اور جرمنی کے مختلف شہروں میں ہونے والے تعزیتی پروگراموں میں شہید کشمیر سید علی گیلانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ کی اپیل پر قائد تحریک آزادی کشمیر  شہید سید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی پروگرام منعقد کیے گئے۔ تعزیتی پروگراموں میں تارکین وطن کشمیریوں اور پاکستانیوں کی ایک بڑی نے شرکت کی اور  سید علی گیلانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ کے پی آئی  کے مطابق  مقررین نے  کہا کہ  سید علی گیلانی نے ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے کا نعرہ تخلیق کیا اور کشمیری مرحوم رہنما کے اس خواب کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ تحریک کشمیر برطانہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے برمنگھم میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی نے غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کی جدوجہد کی پاداش میں اپنی بیشتر زندگی جیلوں میں گزاری اور وہ گزشتہ 12 برس سے سرینگر میں گھر میں نظر بند تھے۔ انہوں نے کہ بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی کو ایک منظم طریقے موت کے منہ میں دھکیل دیا اور بعد میں ان کی میت اہلخانہ سے چھین کو رات کی تاریکی میں دفنا دی۔انہوںنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹنے اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کرنے کی پاداش میں مرحوم قائد کے اہلخانہ کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ کشمیری اب یتیم ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے کشمیر کاز سے غیر متزلزل عزم کی صورت میں ایک وراثت چھوڑی ہے جس کی حفاظت ہر کشمیری کی ذمہ داری ہے۔ تحریک کشمیر ڈنمارک کے صدر عدیل احمد آسی نے کہا کہ ہم سب سید علی گیلانی ہیں اور اس وقت تک آرام سے نہیں بٹھیں گے جبکہ بھارت کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خود اردیت نہیں دیتا۔تحریک کشمیر کے رہنما  خواجہ محمد سلیمان نے کہا کہ مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چل کر کر کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے ۔ مودی کے انسانیت کے خلاف جرائم کا نوٹس لیا جانا چاہیے ۔تحریک کشمیر برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات ریحان علی نے کہا کہ  بھارتی  فورسز نے علی گیلانی کی میت اہلخانہ سے چھین کو رات کی تاریکی میں دفنا کر جنیوا کنونشن کی خلافورزی کی ہے