بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کیلئے کالے قوانین استعمال کر رہا ہے، رپورٹ

سرینگر09جنوری : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نریندر مودی کی فسطائی حکومت کی طرف سے نافذ کالے قوانین کی وجہ سے بھارتی فوجیوں کو بیگناہ کشمیر یوں کے قتل کی کھلی چھٹی حاصل ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ جیسے کالے قوانین کی وجہ سے بھارتی فوجیوں کو مقبوضہ علاقے میں تحریک آزادی کو دبانے کیلئے نہتے کشمیریوں کے قتل کا لائسنس حاصل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس وقت کالے قوانین کے تحت ہزاروں کشمیری جیلوں میں بند ہیںجبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے کئی مرتبہ نظر بندکشمیریوں کی رہائی اور کالے قوانین کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔ کے ایم رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں سیاسی مخالفین کی آواز کو دبانے کیلئے کالے قوانین کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرے ۔

via kms news