ملک میں کورونا سے مزید40 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد:ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2007 مثبت کیس رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں اب تک 10 ہزار 568 اموات ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں اور ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2007 مثبت کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 ہوگئی، سندھ میں سب سے زیادہ 2لاکھ24ہزار4 متاثرہوچکے جبکہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ44 ہزار111 ہے، خیبرپختونخوا میں 60ہزار751اوربلوچستان18351ہوگئی،اسلام آباد میں 38 ہزار 970 اور آزاد کشمیرمیں 8ہزار451مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4879ہوگئی۔تاہم فعال کیسوں کی تعداد 33 ہزار 474 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 445 ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں اب تک 10 ہزار 568 اموات ہوئیں،سندھ میں 3679اور ‏پنجاب میں 4242 اموات ہوچکیں، خیبر پختونخوا میں 1718اور‏اسلام آباد میں436اموات ہوگئیں،‏بلوچستان 187 اور‏گلگت بلتستان 101 اموات ہوئیں جبکہ آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد235ہو گئی۔

حکام نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 898 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں اب تک 70 لاکھ 43 ہزار 604 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔