کشمیر میں1 سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید7افراد کورونا سے از جان

سرینگر//وادی کشمیرمیں ایک سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید7افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔
نیوز ایجنسی کے این او نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کو بتایا کہ آج جاں بحق ہونے والوں میںشیو پورہ سرینگرکی ایک 75سالہ خاتون، بتہ مالو سرینگرکا72سالہ شہری،198ویں بٹالین سے وابستہ ایک55سالہ سی آر پی ایف اہلکار،کیگام شوپیان کا ایک66سالہ شہری،ہمہامہ بڈگام کا ایک55سالہ شہری،دلنہ باہمولہ کی ایک 70سالہ خاتون اور کریری بارہمولہ کا ایک75سالہ شہری شامل ہیں۔
via kashmiruzma news