راجوری میں لاپتہ نوجوان ،کے پراسرار قتل کے خلاف لواحقین کا احتجاج کشتواڑ میں وی ڈی سی ممبر کی رائفل سے فائرنگ ، ایک لڑکا  ہلاک ہوگیا

راجوری (کے پی آئی)راجوری میں لاپتہ نوجوان ، محمد ظہور کے پراسرار قتل کے خلاف لواحقین نے احتجاج  کیا ہے۔ محمد ظہور   چند دنوں سے لاپتہ   تھا اس کے لواحقین نے مقامی پولیس میں بھی شکایت درج کروائی تھی ۔ گزشتہ روزمحمد ظہور  کی لاش  راجوری بس اسٹینڈ کے قریب سے ملی ۔محمد ظہور کے رشتے داروں اور لواحقین نے  نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاج کیا ہے ،۔مقامی  لوگوں اور لواحقین نے بتایا کہ نوجوان کو قتل کیا گیا  ہے ۔ ادھرایک آٹھ سالہ لڑکا روی کمار اس وقت ہلاک ہوگیا جب نوعمر لڑکی نے غلطی سے اپنے والد کی 303 رائفل سے فائر کر دیا۔روی کمار کا والد کشتواڑ  میں وی ڈی سی ممبر ہے ۔