امریکا میں ویبینار‘کشمیریوں پرجاری بھارتی ظلم و ستم کی شدیدمذمت

اقوام متحدہ کشمیر پر جاری غاصبانہ قبضہ ختم کرنے کے لیے ہندوستان پر دباﺅ ڈالے. پاکستانی سفیر اسدمجید کا خطاب

نیویارک پاکستانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام ”یوم استحصال کشمیر‘ ‘ویبینار کا انعقاد کیا گیا امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان و دیگر نے ویبینار میں کشمیریوں پر جاری بھارتی ظلم و ستم کی شدیدمذمت کی. اسد مجید خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روز کا معمول بن گیا ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضہ کو پوری دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے، اقوام متحدہ کشمیر پر جاری غاصبانہ قبضہ ختم کرنے کے لیے ہندوستان پر دباﺅ ڈالے.
قونصل جنرل نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی بحالی کے لیے ہندوستان پر زور دے ویبینار کے مقررین نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی. مقررین نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بے شمار جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے، انتہا پسند مودی سرکار نے مسلمانوں اوردیگر اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ یوم استحصال کے موقع پر بھارت کو واضح پیغام دیں گے.وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہو جائے گا ہم 5 اگست کو یوم استحصال منائیں گے جس پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی 5 اگست کو کشمیریوں کا استحصال کیا گیا. انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ صدر مملکت اسلام آباد میں ریلی کی قیادت کریں گے اور تمام وزرائے اعلیٰ صوبائی دارلحکومتوں میں ریلی کی قیادت کریں گے.وزیر خارجہ نے کہا کہ مختلف شہروں میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے سیمینارز ہوں گے جبکہ اراکین اسمبلی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے سیمینارز میں شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانی رنگ لائے گی اور بھارت کو شکست ہو گی پاکستانی قوم کشمیریوں کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے.
via urdupoint news