سول سوسائٹی فورم کا میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی ختم کرنے کامطالبہ

سرینگریکم مارچ : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی فورم نے مذہبی تہوار معراج عالم سے قبل میر واعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کی نظر بندی ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموںوکشمیرسول سوسائٹی فورم کے چیئرمین عبد القیوم وانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ میر واعظ کشمیر مولوی عمر فاروق گزشتہ ڈیڑھ سال سے مسلسل گھر میں نظربند ہیں جو ہمارے لئے بہت تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔انہوںنے کہاکہ میر واعظ کی مسلسل نظری سے ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں۔ انہوںنے معراج عالم کے پیش نظر میر واعظ کشمیر پر عائد پابندی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ پیغمبر اسلام ﷺ کے پیغام انسانیت اور تعلیمات کو عام کرنے کا اپنا مذہبی فریضہ انجام دے سکیں۔