
کورونا وائرس : ملک بھرمیں یومیہ اموات اورمریضوں کی تعداد میں مستقل کمی
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ 80 ہزار 970 ہو گئی ہے ۔،
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 882 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک بھر میں اب تک 26 لاکھ 42 ہزار 028 ٹیسٹ ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھرکےاسپتالوں میں 92 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ، ملک بھر میں اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے، اس وقت 1 ہزار 044 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔