معراج الدین کلوال کی محض چھ گھنٹوں کے لیے پیرول پر رہائی معراج الدین کلوال نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں

سری نگر() تحریک حریت جموں وکشمیر کے رہنما معراج الدین کلوال کو والدہ کی وفات کے بعدپیرول پر محض چھ گھنٹوں کیلئے گھر جانے کی اجازت دی گئی۔ معراج الدین کلوال  2017 سے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ قابض بھارتی حکام نے گزشتہ روز پہلے انہیں تہاڑجیل سے پہلے سرینگرکے پانتھہ چوک تھانے منتقل کیا ۔ تھانے میں ایک رات قیام کے بعد انہیں پولیس ٹیم کے ہمراہ چھ گھنٹے کے مختصر وقت کیلئے گھر لے جایا گیا۔ معراج الدین کلوال کی والدہ پندرہ روز قبل وفات پا گئی تھیں۔