کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام قاہد حریت سید علی گیلانی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب

اسلام اباد (راجہ بشیر عثمانی ) صدر ازاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ازدی کی تحریک میں سید علی گیلانی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں وہ جدوجہد ازادی میں زندگی کے اخری سانس تک مصروف رہے بھارتی ظلم وجبر کا استقامت سے مقابلہ کیا کبھی ان کے قدم ڈگمگاے نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام گزشتہ روز قاہد حریت سید علی گیلانی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا تعزیتی ریفرنس سے سابق صدر ازاد کشمیر سردار یعقوب خان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جزل و سابق سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر محمد فاروق رحمانی فیض نقشبندی کنوینر تحریک حریت کشمیر غلام محمد صفی سید یوسف نسیم شیخ عبدالمتین محمود احمد ساغر عبدالمجید ملک میرطاہر مسعود عبدالحمید لون زاہد صفی ملک اسلم سنیر صحافی سلطان سکندر۔ سنیر صحافی راجہ بشیر عثمانی اور دیگر راہنماوں نے خطاب کیا صدر ازادکشمیر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہمیں اج تجدید عہد کرتے ہیں کہ ان کے مشن کو ہرحال میں جاری رکھیں گے بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی کے جس خاکی کے ساتھ جو سلوک کیا ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں بھارت ایک طرف انسانی حقوق کا چمپین بنتا ہے لیکن دوسری طرف وہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے بھارت نے علی گیلانی کی میت ورثاء سے چھین کر اور خود زبردستی تدفین کرلی مجھے اعزاز حاصل ہے کہ مقبوضہ کشمیر جانا ہوا اور سید علی گیلانی سے ملاقات کی جس مستقل مزاجی کے ساتھ سید علی گیلانی نے ازادی کی تحریک جاری رکھی ہے اس پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ہمیں اپنے گریباں میں جھانکنا چاہیے کہ کیا ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کررہے ہیں ہمیں مل کر ازادی کی اس تحریک کی کامیابی کےلیے کام کرنا ہوگا ذس حوالے سے حریت کانفرنس اگے بڑھے ہم سارے اپ کی پشت پر ہیں ہمیں مل جل کر حکمت عملی ترتیب دینا ہوگا کشمیر ایک ایسا ایشو ہے اس پر ہم سب ایک ہیں گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے حوالے سے کسی کو کوئ اعتراض نہیں ہے لیکن کوئ ایسی چیز نہ کی جاے جس سے مسلہ کشمیر کو نقصان پہنچے میرے نزدیک ابھی تک کوئ ایسی بات شیر غور نہیں ہے محض افواہوں پر کان نہ دھرے جاہیں حکومت پاکستان مسلہ کشمیر کے حوالے سے بھر پور کردار ادا کررہی ہے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر پر بہت جاندار خطاب کیا تھا ہمیں متحد ہوکر کشمیر کاز کو اگے بڑھانا ہے سید علی گیلانی کی قربانیوں استقامت اور جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں جلد کشمیر کے حوالے سے حریت قاہدین اور ازادکشمیر کی قیادت سے مشاورت ہوگی سابق صدر ازاد کشمیر سردار یعقوب خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی زندگی کا طویل حصہ ازادی کی جدوجہد میں گزارا ہے ان کی تحریک کےلیے بے مثال قربانیاں ہیں ان قربانیوں کو راہیگاں نہیں جانے دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مرحلے پر ایسا کوئ اقدام نہ اٹھاے جس سے تحریک کو نقصان پہنچے پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جزل سابق سپیکر شاہ غلام قادر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سید علی گیلانی ازادی کےلیے ہر محاذ پر جدوجہد کی انتخابات میں بھی حصہ لیا ممبر اسمبلی منتخب ہوکر اسمبلی میں بھی اواز اٹھاتے رہے ہمیں اس نازک مرحلے پر ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا صدر ازاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اس نازک مرحلے پر اپنا کردار ادا کریں اور گلگت بلتستان کے حوالے سے بھی ہمارا متفقہ موقف سامنے انا چاہیے سید علی گیلانی کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں حریت کانفرنس کے راہنما فیض نقشبندی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم صدر ازاد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود کے مشکور ہیں جہنوں نے بین الااقوامی محاذ پر مسلہ کشمیر کے حوالے سے جاندار اواز اٹھائ ہے انہوں نے کہا بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے عالمی برادر ی کو اس کا نوٹس لینا چاہیے امیر جماعت اسلامی ازاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بطل حریت سید علی گیلانی کی تحریک ازادی کشمیر کےلیے گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں جس مقصد کی خاطر انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ جدوجہد کرتے ہوے گزارا اس مقصد کو اگے جاری رکھنے کی ضرورت ہے اہل کشمیر گزشتہ ایک عرصہ سے جیل کی سی زندگی گزار رہے ہیں حکومت پاکستان سے ہمیں گلہ ہے کہ بھارتی حکومت نے جس انداز سے سید علی گیلانی کے جسد خاکی کے ساتھ سلوک کیا ہے اس پر پاکستان کی حکومت نے جاندار اواز نہیں اٹھائ حکومت پاکستان اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی مودی کے جارحانہ اقدامات کا جواب پاکستان کی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر ایک واضح اور جاندار لاہحہ عمل کے ساتھ دینا چاہیے بھارت نہتے کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہا ہے پاکستان او ائ سی کے وزراء خارجہ کا اجلاس بلاے بیس کیمپ کی حکومت کا حقیقی کردار بحال کیا جاے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی باتیں ہورہی ہیں جو کہ تحریک ازادی کشمیر کےلیے نقصان دہ ہے گلگت بلتستان کے عوام کو ازادکشمیر کی طرز پر سارے حقوق دیے جاہیں تحریک حریت کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سید علی گیلانی کی زندگی کا مقصد اقامت دین اور تحریک ازادی کشمیر کی کامیابی تھا سید علی گیلانی نے اسلام ازادی اور اسلحہ کا نعرہ بلند کیا تھا ان کی زندگی کا بیثتر حصہ جیل میں گزرا ہے وہ جدوجہد پر یقین رکھتے تھے سید علی گیلانی نے وقتا فوقتا تحریک ازادی کشمیر کےلیے جو روڈ میپ دیتے رہے اس پر ہمیں عمل کرنے کی ضرورت ہے پاکستان سے ان کی محبت لازوال تھی حریت راہنما محمود احمد ساغر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سید علی گیلانی کی شہادت سمیت لاکھوں کشمیریوں کی شہادت ہمارے لیے ایک مثال ہے اس مرحلے پر بیس کیمپ کا کردار نظر نہیں ارہا ہے گیلانی صاحب کی شہادت کے بعد اس خلاء کو کوئ شخص پورا نہیں کرسکتا بھارت نے سید علی گیلانی کی شہادت پر جس طرح کا رویہ اپنایا اور جس بھونڈے طریقے سے بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کی میت کو زبردستی چھین کر لے گے اور ورثاء کو غسل دینے اور تدفین کی اجازت نہیں دی یہ بہت بڑا ظلم ہے حریت راہنماسید یوسف نسیم نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ان کے مشن کو جاری رکھا جاےسید یوسف نسیم نے کہا کہ کشمیریوں نے ازادی کےلیے جو قربانیاں دی ہیں وہ راہیگاں نہیں جاہیں گی