
اسی طرح کھڑے ہوکر رنز بنائے ہیں اور بناؤںگا :فواد عالم
جو بیٹسمین عام انداز سے کریز پر کھڑے رہیں وہ بھی صفر پر آؤٹ ہوتے اور سنچری بھی بناتے ہیں :مڈل آرڈر بلے باز
سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کوچ ٹام موڈی نے بھی فواد عالم کے منفرد انداز بیٹنگ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں انداز سے نہیں پرفارمنس کی بنیاد پر جانچنا چاہیے۔ اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں موڈی نے کہاکہ یہ درست ہے فواد عالم کا سٹانس منفرد ہے لیکن گیند ریلیز ہوتے وقت ان کی پوزیشن کافی مضبوط ہوتی ہے، ہم نے منفرد انداز کے حامل کئی غیرمعمولی کرکٹرز دیکھے ہیں، یہی چیز ہمارے کھیل کو منفرد بناتی ہے اگر سب کی تکنیک ایک جیسی ہوتی تو ہمیں پھر برائن لارا، سٹیو سمتھ، مالنگا، وسیم اکرم اور مرلی دھرن جیسے کھلاڑی دیکھنے کونہ ملتے۔