اسلام آباد میں 8محرم سے 10محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائد
جڑواں شہروں میں محرم کے جلوس کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، کورونا کے دوران اپنائے گئے ایس او پیز کو بھی مد نظر رکھا جائیگا
حکومت پنجاب نے بھی صوبہ بھر میں محرم الحرام کے ماہ مقدس میں 7 محرم الحرام سے لے کر 12 محرم الحرام تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔ اس پابندی کے دوران خواتین، مریض، صحافی اور 50سال سے اوپر کے لوگ ڈبل سواری کی پابندی سے مبرا ہوں گے جبکہ ہر شہری جس کی عمر 18 سال یا اس سے اوپر ہو گی اس کے پاس شناختی کارڈ رکھنا لازمی ہو گا کیونکہ خفیہ ایجنسیوں اور پولیس اہلکار کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ کسی بھی وقت اور کہیں بھی چیک کر سکیں گے،حکومت نے محرم الحرام کے دوران نکلنے والے اہل تشیع کے تمام جلوسوں اور مجالس کو بھی محدود کرنے کا فیصلہ۔کر لیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ایس او پیز پر پابندی لازمی ہو گی۔