وزیراعظم شہبازشریف آج شام صدر مملکت سے ملاقات کریں گے

اسلام : وزیراعظم شہبازشریف آج شام صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی ملاقات میں شریک ہوں گی، آزادکشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب اور دیگر امور پر صدر کو بریفنگ دیں گے،ملاقات میں آزادکشمیر اسمبلی کے قائدا ایوان اور عدم اعتمادپر مشاورت ہوگی۔