راک اسٹار علی ظفر روزانہ صبح اٹھ کر کونسی خاص ڈرنک پیتے ہیں؟

پاکستانی راک اسٹار علی ظفر کی گلوکاری یا اداکاری کی بات کی جائے تو انہوں نے دونوں شعبوں میں ہی اپنا لوہا منوایا ہے لیکن وہ اپنی فٹنس کا بھی کافی خیال رکھتے ہیں۔

اب حال ہی میں گلوکار  و اداکار نے اپنے چاہنے والوں سے اپنی خاص ڈرنک کی ریسیپی شیئر کی ہے جو وہ روز صبح اٹھ کر پیتے ہیں۔

علی ظفر نے ویڈیو میں بتایا کہ میں آپ سب کے ساتھ ایک ٹِپ شیئر کرنا چاہتا ہوں جو میں روزانہ صبح کرتا ہوں۔

گلوکار  نے بتایا کہ میں صبح اٹھ کر گرین ٹی میں تھوڑی ادرک، لہسن، لونگ اور الائچی ڈال کر  اسے ابال کر اپنی بیوی کے نام لکھے ہوئے کپ میں ڈالنے کے بعد ایک چمچ شہد ملا کر پر سکون جگہ پر بیٹھ کر  پیتا ہوں۔

خیال رہے کہ گلوکار  علی ظفر سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آتے ہیں اور ان کے چاہنے والے ان کی پوسٹس اور اسٹوریز سے خوب محظوظ ہوتے ہیں۔