
وزیراعظم آزادکشمیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش کیے جانے کا امکان
مظفر آباد : وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج بھی پیش نہیں کی جاسکے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا مرحلہ یکم نومبر تک مؤخر ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نےکل 31 اکتوبرکو اہم اجلاس طلب کیاہے جس میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی بھی شریک ہوگی۔