
مقبوضہ کشمیر : ”ایس آئی یو“ نے پانچ بیگناہ نوجوانوں کے خلاف بے بنیاد فرد جرم دائر کردیمقبوضہ کشمیر : ”ایس آئی یو“ نے پانچ بیگناہ نوجوانوں کے خلاف بے بنیاد فرد جرم دائر کردی
سری نگر12 مئی (کےپی ایں)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وزارت داخلہ کے زیر کنٹرول” سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ“(ایس آئی یو) نے پانچ بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے خلاف بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی عدالت میں بے بنیاد فرد جرم دائر کر دی ہے۔
ایس آئی یو نے پانچ نوجوانوں رﺅف محفوظ ، جاوید احمد کھانڈے، محمد اقبال دھوبی ، شاکر احمد زرگراور وارث رمضان گوجری کے خلاف درج ایک جھوٹے میں مقدمے میں این آئی اے عدالت سرینگر میں فرد جرم دائر کی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان نوجوانوں سے 20 نومبر 2022 کو ضلع بڈگام کے علاقے ناربل میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا ہے۔