مقبوضہ جموں وکشمیر میں سید صلاح الدین کے برادر اکبر کا انتقال ، حریت رہنمائوں کااظہار تعزیت

سرینگر10مئی() غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری رہنما اورمتحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین احمد کے بردار اکبر سید غلام محی الدین شاہ گزشتہ روز انتقال کرگئے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اور دیگر حریت رہنمائوں اورتنظیموں نے سید غلام محی الدین شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے سید صلاح الدین سمیت لواحقین سے تعزیت اوریکجہتی کا اظہارکیاہے۔انہوں نے مرحوم کے لئے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔