راجوری، پونچھ میں بھارتی فوج کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری

جموں10مئی() غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے راجوری اور پونچھ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے کیساری سمیت ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں مسلسل چھٹے روز بھی نام نہاد آپریشن جاری رکھا۔ یہ آپریشن جمعہ کی صبح اس وقت شروع ہوا جب کیساری میں ایک دھماکے میں بھارتی فورسز کے پانچ اہلکارہلاک گئے۔ بعد ازاں بھارتی فوجیوں نے اسی علاقے میں ایک بے گناہ نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔
دریں اثناء آج بھارتی فوج اورپیراملٹری فورسزکے اہلکاروں نے ضلع پونچھ کے علاقوں کھاکھا نواں، پرانی پونچھ، جرنیلی محلہ اور پونچھ قصبے میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کردیں جس کے بعدان علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے۔ واضح رہے ضلع کے کئی علاقوں میں آج مسلسل 21ویں روز بھی تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔