بی جے پی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انتخابات نہیں چاہتی ، کانگریس

سرینگر 29 ستمبر ()انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتخابات نہیں چاہتی اور وہ محض اپنے مفادات کا کھیل کھیل رہی ہے۔
انڈین نیشنل کانگریس کے مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے صدر وقار رسول نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نہیں چاہتی کہ کشمیری اپنے نمائندے منتخب کریں اور وہ دہلی سے ہی مقبوضہ علاقے میں مسلسل حکومت کرنا چاہتی ہے ۔
انہوں نے بھارتی مسلم سیاسی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر پابندی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو آر ایس ایس پر بھی پابندی لگا دینی چاہئے۔ وقار رسول نے کہا کہ آر ایس ایس ایک مجرمانہ تنظیم ہے جس پر پابندی لگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے صدر موہن بھاگوت کا مساجد کا دورہ منافقت کے سوا کچھ نہیں۔