
مقبوضہ کشمیر میںاین آئی اے نے درجن سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا این آئی اے نے سرینگر اور دوسرے علاقوں میں چھاپے مارے ہیں
سری نگر() بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مقبوضہ کشمیر میں چھاپوں کے دوران ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، این آئی اے نے سرینگر اوروادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ این آئی اے نے سرینگر کے علاقے لسجن میں محمد شفیع وانی اور ان کے بیٹے رئیس وانی کے گھر پر چھاپہ مارا۔این آئی اے کے اہلکاروں نے چھاپے کے دوران محمد شفیع اور رئیس وانی کے موبائل فون ضبط کر لئے اور شفیع کو گرفتار کر کے پنتھہ چھوک پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیا۔این آئی اے نے کولگام ، اسلام آباد اور بارہمولہ کے اضلاع میں وسیم احمد ڈار ، بشیر احمد پڈر اور غلام محی الدین دین وانی کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے مارکر تلاشی لی ۔بھارتی تحقیقاتی ادارے نے بارہمولہ کے علاقے شیری میں ایک سرکاری ملازم کے گھر پر چھاپہ مارا۔ این آئی اے نے چھاپوں کے دوران وادی کشمیر اور جموں ریجن سے ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔