مقبوضہ جموں و کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

سرینگر29جون( ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوںنے آج اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
 فوجیوںنے نوجوان کو شہر کے علاقے پارمپورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوجیوںنے اسی علاقے میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا تھا جس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران علاقے میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوںکی تعداد بڑھ کر دو ہو گئی ہے ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔
دریں اثنا ء علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے دو افسر اور ایک فوجی زخمی ہو گئے۔