
ضلع راجوری کے کچھ علاقوں میں لوگ تاحال بجلی کی سہولت سے محروم ہیں ضلع راجوری کے ڈھنڈوٹ کے مکینوں نے پہلی مرتبہ اپنے گائوں میں بجلی دیکھی
راجوری() بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ترقی کے دعوے کر رہی ہے تاہم ضلع راجوری کے کچھ علاقوں میں لوگ تاحال بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔ جبکہ تحصیل بالا کوٹ کے سرحدی علاقہ ڈھنڈوٹ کے مکینوں نے پہلی مرتبہ اپنے گائوں میں بجلی دیکھی ۔ ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ گائوں ضلع پونچھ کی سرحدی تحصیل بالا کوٹ میں واقع ہے تاہم ابھی تک اس میں بجلی کیساتھ ساتھ سڑک جیسی بنیادی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہے ۔ گزشتہ روز پہلی بارعلاقہ میں بجلی کی رسائی ممکن ہو سکی ہے۔