مقبوضہ کشمیر میں آئین کی اہمیت کوکم کیا جارہا ہے:عوامی اتحاد پارٹی

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میںنظربند انجینئررشید کی سیاسی جماعت عوامی اتحاد پارٹی نے مودی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا  ہے کہ وہ جابرانہ سیاسی عزائم کیلئے آئین کی اہمیت کو کم کررہی ہے۔دہلی کی حکومت پر لیفٹینٹ گورنرکو فوقیت دینے کی بل پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے عوامی اتحاد پارٹی نے ایک بیان میں کہا یہ بل آئین کی دفعہ239AAکے منافی ہے بلکہ عدالت عظمی کی آئینی بنچ کے فیصلے کی روح کے برعکس بھی ہے۔جودہلی حکومت بنام وفاق ہند کے کیس میں عدالت نے دیاتھا