ملک میں کورونا کی دوسر ی لہر ، مزید 105مریض جاں بحق

اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں ایک روز میں‌ مزید 105مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2ہزار 731 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 105 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 010 ہوگئی ہے ۔ ملک میں‌ اب تک کورونا کے4لاکھ 45 ہزار977 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 376ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2731نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

 پنجاب 

 پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد د 1 لاکھ 28 ہزار673 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 3 ہزار 452 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار482 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 3 ہزار 222افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 53ہزار 253 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1489افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 17ہزار796 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 176 مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 35ہزار203، جبکہ اموات کی تعداد 379 تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 799 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 99افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار771 ہوچکی ہے جبکہ 193 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار 598 ہوگئی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38ہزار551 ٹیسٹ کئےگئے، ملک میں اب تک61لاکھ 36ہزار797 کورونا ٹیسٹ ہوچکےہیں ۔ ملک بھر میں 615 اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کےلیے سہولیات ہیں ۔