بھارتی فورسز نے جنوبی کشمیر میں6کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے عبید ،عادل ، دانش رسول،کامران بشیر ، شمیم صوفی اور بشیر ڈار شامل ہیں

سری نگر()  بھارتی فورسز نے جنوبی کشمیر کے کولگام اور شوپیاں کے اضلاع سے6کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے کولگام میں قاضی گنڈ کے علاقے ملپورہ میر بازار میں ایک چوکی سے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی شناخت عبید مشتاق ،عادل جمال بٹ اور دانش رسول کے طورپرہوئی ہے جو کہ پلوامہ کے علاقے ترال کے رہائشی ہیں۔پولیس نے چوتھے نوجوان کامران بشیر کو  شوپیاں کے علاقے مجھ مرگ سے گرفتار کیا۔ نکلورہ گاوں سے ایک اور نوجوان شمیم صوفی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ نوگام علاقے میں  محب بشیر ڈار نامی نوجوان کو گرفتار کر  لیا گیا ہے