مقبوضہ وادی کشمیر میں موسم خشک ، سیاحتی مرکز گلمرگ سرد ترین مقام

سرینگر 14 دسمبر:: مقبوضہ وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہونے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ درج ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں رواں ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
وادی کشمیر میں پیر کے روز بھی موسم نہ صرف خشک رہا بلکہ سورج بھی صبح سے ہی نمودار ہوا جس سے لوگوں کو سردی کی شدت سے قدرے راحت نصیب ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مرکز گلمرگ میں سب سے زیادہ سردی ریکارڈ کی گئی۔