سرینگرنٹی پورہ حملہ زخمی پولیس اہلکار دم توڑ بیٹھا

.

سرینگر 14 دسمبر:: مقبوضہ کشمیر نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں پیر کی صبح سرینگر کے نٹی پورہ علاقے میں جو پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ مذکورہ اہلکار ایک پی ڈی پی لیڈر کی حفاظت پر مامور تھا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار (پی ایس او) پی ڈی پی لیڈر حاجی پرویز احمد کی حفاظت پر مامور تھا اور اُس پر کئی گولیاں چلائیں گئیں۔
اہلکار کی شناخت کانسٹیبل منظور احمد کے طور ہوئی ہے ۔اگر چہ زخمی اہلکار کو علاج و معالجہ کیلئے صدر اسپتال پہنچایاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔